افغانستان کی حکومت کو معزول کرنے کے لیے لڑنے والے طالبان کے ساتھ روس کے تعلقات سے افغانستان اور امریکہ کے افسر فکر مند ہیں۔انہیں خدشہ ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات بڑھنے سے پہلے ہی سے
جاری افغانستان کی سلامتی کی صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔افغانستان کے بڑے علاقے میں افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان
تنازع چل رہا ہے اور اس میں کافی تعداد میں لوگ مارے جا چکے ہیں۔